پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

6 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 472 ارب روپے وصول

کراچی(پی پی آئی)حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 6 ماہ کے دوران عوام سے 472 ارب روپے وصول کیے ہیں جو گزشتہ برس اِسی مدت کے دوران وصول کی جانے والی لیوی سے یہ وصولی 166 فیصد زیادہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران وصول کی جانے پیٹرولیم لیوی پورے مالی سال کے لیے بجٹ کی مجوزہ پیٹرولیم لیوی کا 54 فیصد ہے۔  پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم آئی ایم ایف کو بعد میں یقین دہانی کرائی گئی کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھاکر 60 روپے فی لیٹر کیے جانے کی صورت میں مجموعی وصولی 918 ارب روپے ہوجائے گی۔