چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی پی آئی)آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت نے وہاں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلیے ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس سے متعلق سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی۔ آزاد کشمیر حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے کیلیے وفاقی حکومت سے ایف سی کی خدمات مانگی ہیں۔چینی باشندوں اور بجلی گھروں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ایف سی اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔ نیلم جہلم، منگلا، گل پور پاور ہاو?سز کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ایف سی کو تعینات کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیے جائیں گے اور یہ تعیناتی 3 ماہ کے لیے ہو گی۔

Latest from Blog