فٹبال پریمیئر لیگ: لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا

لندن: فٹبال پریمیئر لیگ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ سوانسی اور آرسنل نے اپنے میچ جیت لیے۔دنیا کے ہر دلعزیز کھیل فٹبال میں دلچسپ مقابلے ہوئے اینفیلڈ میں لیور پول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کا سارا غرور خاک میں ملا دیا۔ ایک صفر کی جیت کے ساتھ انہوں نے انیس سو چورانوے پچانوے کے بعد لیگ سیزن کا شاندار آغاز کیا ہے۔ دوسرے میچ میں سوانسی نے ویسٹ بروم کو دو صفر کی شکست سے دوچار کیا۔ پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ ادھر آرسنل کا پہلے ہاف میں کیا ہوا گول ٹوٹنہم کے خلاف فیصلہ کن ثابت ہوا۔

 

Next Post

آسٹریلوی بورڈ کا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کرانے کا فیصلہ

Mon Sep 2 , 2013
سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن میں 12 فرسٹ کلاس آزمائشی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو مصنوعی روشنیوں میں کرانے کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے بعد اب آسٹریلیا آزمائشی طور پر ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز منعقد کرائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز یونین نے فاسٹ ٹیسٹ میچز کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے شیفلڈ شیلڈ مقابلوں کو […]