پاک فوج کے زیراہتمام شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں موبائل ہیلتھ یونٹ کااہتمام

اسلام آباد)پی پی آئی)پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں مقامی لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی کے لیے ایک موبائل ہیلتھ یونٹ کا اہتمام کیا۔کیمپ میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقوں گلاب خیل اور ذاکر خیل کے 800 سے زائد مقامی لوگوں کا علاج کیا گیا۔لوگوں کو مفت ادویات اور الٹراسانڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔خواتین کے لیے خصوصی لیڈی ڈاکٹر کا انتظام کیا گیا تھا۔عوام کو عام حفظان صحت اور پولیو سے بچا کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔انہوں نے فری میڈیکل کیمپ پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Latest from Blog