کراچی(پی پی آئی)آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم اگلے برس اگست ستمبرمیں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پی پی آئی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ڈبلن میں کرکٹ آئرلینڈ کے سربراہ برائن میک نیس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھی سیریز کرانے پر اتفاق کیا گیا۔