اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کا117 واں یوم پیدائش 14مئی کو خموشی سے گزر گیا۔وہ14 مئی1907 کو ہری پور ہزارہ میں پیداہوئے تھے۔ ایوب خان کو سب سے کم عمر اور زیادہ رینکس حاصل کرنے کا فوج اعزاز بھی ملاتھا پی پی آئی کے مطابق وہ27 اکتوبر 1958سے لے کر 25مارچ1969 تک پاکستان کے صدر رہے ایوب خان 19اپریل1974 کو دنیا ئے فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔مرحوم کے اہل خانہ نے اس موقع پر فاتحہ خوانی اور ایصٓل ثواب کا اہتمام کیا اور ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ان کی آخری آرام گاہ پر حاضری دی۔