جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیرشاخ کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتی کسانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے ان کے مارچ کو روکنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ بی جے پی کی پالیسوں کے باعث کسان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ جموں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں، مودی حکومت کے دور میں کسانوں کی نہ صرف آمدنی گھٹی ہے بلکہ کسانوں کی بڑی تعداد خودکشیاں کرنے پر بھی مجبور ہے۔