ممبئی: چنائی سپر کنگ نے آئی پی ایل کے رواں سیزن کے لیے زخمی ڈیوائن براووکے متبادل کے طور پر آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کر لیا۔براوو کنگز الیون پنجاب کے خلاف ان کے پہلے میچ میں کیچ کی کوشش میں کندھا کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔چنائی سپر کنگز نے آئی پی ایل کے بقیہ میچوں کے لیے ڈیوڈ ہسی سے معاہدہ کر لیا ،ہسی اسے قبل کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کے لیے کھیل چکے ہیں،انھیں اس طرز کرکٹ میں عمدہ بیٹسمین کے طور پر جانا جاتاہے جبکہ وہ کار آمد بولر بھی ہیں۔
Next Post
دانش کنیریا کے ساتھ کھیلنے پر 5قومی کھلاڑیوں پر جرمانے عائد
Fri May 16 , 2014
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پابندی کا شکار دانش کنیریا کے ساتھ کھیلنے والے 5کرکٹروں پر جرمانے عائد کردیے۔دانش کنیریا کے ساتھ امریکا میں نمائشی میچ میں حصہ لینے پر وہاب ریاض، فواد عالم ، ناصر جمشید ، عبدالرزاق اور شاہ زیب حسن پر 5،5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔پی سی بی نے پچھلے ماہ معاملے کی تحقیقات کے […]
