کراچی(پی پی آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے کراچی سمیت ملک بھر میں 10 کارروائیوں کے دوران 384 کلو منشیات برآمد کرلی جبکہ 10ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، حب، ہری پور اور فیصل آباد میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 280 کلو980گرام آئس جبکہ 103کلو466گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
Next Post
مودی کسانوں سے کیے گئے اپنے وعدوں سے مکرگئے:وقار رسول وانی
Tue May 14 , 2024
جموں /مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس کی جموں و کشمیرشاخ کے صدر وقار رسول وانی نے بھارتی کسانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے ان کے مارچ کو روکنے کیلئے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت کی ہے اور کہاہے کہ بی جے پی کی پالیسوں کے باعث کسان خودکشیاں کرنے […]