کوئٹہ، 6 جنوری(پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت استعداد کار میں اضافہ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساؤتھ ایشین بیڈمنٹن چیمپئن ثروت فاطمہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ثروت فاطمہ بلوچستان کی ہونہار بیٹی ہیں، وہ صوبے کے کسی بھی تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔ ان کے تعلیمی اخراجات حکومت بلوچستان برداشت کرے گی۔ انہوں نے ثروت فاطمہ کو بیڈمنٹن ڈسپلن کی تربیت کے لیے ملائیشیا بھیجنے کے علاوہ کھیلوں کی مد میں 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔