میرپور خاص: پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے شہید بینظیر آباد کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرادیا ۔ میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میرپورخاص میں کھیلے جانے والے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 267رنز اسکور کئے محمد مزمل نے کھانے کے وقفے سے قبل ہی انفرادی 154رنز اسکور کرکے کھانے کے وقفے سے قبل بڑی اننگ کھیلنے والوں میں اپنا نام درج کرایا وہ 160رنز بناسکے۔جواب میں شہید بینظیر آباد کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 220رنز بنائے کپتان زین العابدین نے 100رنز کی اننگ کھیلی ، میرپورخاص کے سمیع اللہ ،محمد مزمل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔دوسری اننگ میں میرپورخاص کی ٹیم نے 144بناکر شہید بینظیر آباد کوجیت کے لئے 192رنز کا ہدف دیا، سمیع اللہ نے 60رنز بنائے، شہید بینظیر آباد کے شاہزیب شیخ نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں شہید بینظیر آباد کی ٹیم میچ کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 190رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی زین العابدین 60کے اسکور پر ناقابل شکست رہے ،میرپورخاص کے شیر خان نے پانچ اور سمیع اللہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میںامپائرنگ کے فرائض عبد القیوم اور نذیر بٹ نے انجام دیے جبکہ آفیشل اسکورر عاطف بلوچ تھے۔
Next Post
حکومت اور طالبان امن مذاکرات میں فوج اسٹیک ہولڈر ہیں، 5مئی سے امن مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے: رکن طالبان مذاکراتی کمیٹی مولانا یو سف شاہ
Sat May 3 , 2014
میرپورخاص: طالبان مزاکراتی کمیٹی کے رکن مولانا سید یوسف شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان امن مذاکرات میں فوج اور طالبان اسٹک ہولڈر ہیں ،فوج کو فرنٹ لائن میں ہونا چاہیے ،امریکا،بھارت اور کرزئی حکومت طالبان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے ملک میں بم دھماکے کر کے ملک کو غیر مستحکم کر […]
