کراچی02 مئی 2014ء/ ایشیانیٹ پاکستان — پاکستان پریس فاﺅنڈیشن نے عالمی یوم آزادی ءصحافت کی مناسبت سے پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ شہید صحافی شان ڈاہر کے نا م کر دیا۔ شان ڈاہر نجی ٹی وی چینل اب تک کے لاڑکانہ میں ضلعی نمائندہ تھے ، شان ڈاہر کو 31دسمبر 2013کی رات صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے علاقے بدھ میں گولیوں کا نشا نہ بنایا گیا تھا ، انھیں پیٹھ پر گولیا ں لگی تھیں جبکہ انھیں اسپتال پہنچانے کے باوجود وقت پر طبی امداد نہیں دی گئی جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے تھے،شان ڈاہر کے لواحقین میں دو معصوم بچیاں اور بیوہ شامل ہیں۔پی پی ایف کے سیکرٹری جنرل اویس اسلم علی نے اس موقع پر کہا کہ باوجود اس کے کہ شان ڈاہر کومقامی اسپتالوں میں جعلی دواﺅں کے استعمال پر خبر دینے کے پاداش میںنشانہ بنا یا گیا لیکن پولیس رپورٹ میں ان کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا ہے،انھوں نے شفاف تحقیقات سے عوام کوآگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔پی پی ایف آزادیءصحافت ایوارڑ ایک لاکھ روپے مالیت کے برابر ہے۔
Next Post
پی سی بی ریجنل ڈسٹرکٹ انڈر19ٹورنامنٹ میرپو خاص کی 1رن سے کامیابی
Sat May 3 , 2014
میرپور خاص: پی سی بی ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے شہید بینظیر آباد کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرادیا ۔ میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میرپورخاص میں کھیلے جانے والے میچ میں میرپورخاص کی ٹیم نے پہلی اننگ میں 267رنز اسکور کئے محمد مزمل نے کھانے کے وقفے […]
