کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کراچی(پی پی آئی) قومی ٹیم کی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 فارمیٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستانی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے، عالیہ نے انگلینڈ کے خلاف لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔واضح رہے کہ عالیہ ریاض ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان خاتون کرکٹر ہیں، اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی نے ایک ہزار رنز مکمل کر رکھے ہیں۔