ہیلی کاپٹر حادثات میں رئیسی،یوکرینی وزیر ڈینس اوربھارتی جنرل راوت ہلاک ہوئے

کراچی(پی پی آئی)19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کوپیش آنیوالا یہ پہلا حادثہ نہیں، ماضی میں ایسے بہت سے فضائی حادثات ہوئے ہیں جن میں اہم حکومتی و عسکری شخصیات دنیا چھوڑ گئیں۔ایک رپورٹ کے مطابق 18 جنوری 2023 کو یوکرین کی وزارت داخلہ کی تین اہم شخصیات ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں ان سمیت کل 14 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔یہ حادثہ دارالحکومت کیؤ کے مشرقی نواحی علاقے میں ایک نرسری کے نزدیک پیش ہوا تھا جس میں ملک کے وزیر داخلہ ڈینس مونسٹیرسکی، اپنے نائب وزیر اور ریاستی سیکرٹری سمیت  14 افراد  ہلاک ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق یکم اگست 2022 کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاکستانی فوج کے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت چھ افرادشہید  ہو گئے تھے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔اس حادثے میں شہید  ہونے والوں میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز میجر جنرل امجد حنیف ستی اور انجینئرنگ کور کے بریگیڈیئر محمد خالد کے علاوہ عملے کے تین ارکان بشمول پائلٹ میجر سعید احمد، پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض شامل تھے۔8 دسمبر 2021 کوبھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور اْن کی اہلیہ سمیت 13 افراد انڈین ریاست تمل ناڈو میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

Latest from Blog