اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک ، بھارت ٹاکرے میں قومی ٹیم فیورٹ

لاہور:  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا معرکہ روایتی حریف پاک بھارت ٹیموں کے درمیان آج ہوگا۔ سابق اور موجودہ کرکٹرز نے میچ کیلئے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھ کر بھارتی سورماوں کو زیر کیا جاسکتاہے۔ چند دن پہلے بنگلہ دیش میں ایشیا کپ کے میچ میں شاہد آفریدی کی بدولت پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے،اس تاریخی کامیابی کی وجہ سے قومی شاہینوں کو میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔کرکٹرز نے بہترین باولنگ اٹیک کی موجودگی میں شاہینوں کو فیورٹ قرار دیا ہے۔ سابق کرکٹرزکے مطابق ایشیا کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے خلاف بڑے اہداف کے حصول کی وجہ سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں اور بھارتی ٹیم کو شکست سے دو چار کر نے کے لیے کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔ کرکٹرز نے اعصاب شکن میچ میں بھارت کو زیر کرنے کیلئے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔