مہیلا جے وردھنے کا ٹی ٹوئنٹی کر کٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان

کولمبو: سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ جے وردھنے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک روزبعد ایک اورکپتان مہیلا جے وردھنے نے بھی مختصرفارمیٹ کوخیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ جے وردھنے بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نہیں کھیلیں گے۔ جے وردھنے 49 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں اوروہ مختصرفارمیٹ میں سب سے زیادہ تیرہ سوپینتیس رنزاسکورکرنیوالے سری لنکن بیٹسمین ہیں۔ جے وردھنے کوٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سری لنکا کا سب سے بہترین بیٹسمین قراردیا جاتا ہے۔جے وردھنے دنیا کے ان چھ بیٹسمینوں میں شامل ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے کا اعزازحاصل ہے۔ جے وردھنے نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2012میں ٹیم کی قیادت کی اورسری لنکا کوفائنل تک پہنچایا لیکن فائنل میں ویسٹ انڈیزکے ہاتھوں شکست کے بعد وہ کپتانی سے دستبردارہوگئے تھے۔

Latest from Blog