اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاک ، بھارت میچ کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت

ڈھاکا:  آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کا پہلا میچ ایشیا کی دو کرکٹ سپر پاورز روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ کے تمام ٹکٹیں ایک دن پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں، بہت سے تماشائیوں کو مایوسی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ انتہائی سنسنی خیز رہا تھا جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔ بنگلہ دیش میں کروڑوں کرکٹ کے دیوانوں میں کرکٹ کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرے کے لئے ٹکٹ نایاب ہیں ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں اور دونوں ملکوں سے بڑی تعداد میں تماشائی بنگلہ دیش میں اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے آئے ہیں جن میں بڑی تعداد فلمی ستاروں اور تاجروں کی بھی ہے اس وجہ سے پاک بھارت میچ کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور پوری دنیا کی نظریں ورلڈ ٹی 20 کے پہلے میچ میں مرکوز ہیں۔ دوسری جانب سٹے باز بھی بڑی تعداد میں حرکت میں آگئے ہیں اور اربوں روپے کا جواہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست نے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے افتتاحی میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔