تھرکول منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے 1320 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوجائے گی، صوبائی وزیر توانائی

کراچی)پی پی آئی)تھرکول منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد قومی گرڈ میں کم ازکم ایک ہزارتین سوبیس میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔شنگھائی پاوراورSSRCکے چیف ایگزیکٹوکے ساتھ کراچی میں ملاقات کے دوران سندھ کے وزیرتوانائی سیدناصرحسین شاہ نے کہاکہ دوہزارتین سومیگاواٹ پیداواری صلاحیت کا تھرکول منصوبے کاپہلامرحلہ توانائی کی ضروریات کوپورا کرنے میں اہم کرداراداکرے گا۔ناصرشاہ نے وفد کے ارکان کومنصوبے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں فوری طورپر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

 

Latest from Blog