روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، نیب کے گواہان پیش نہ ہوئے

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کے گواہان پیش نہ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر پانچ کے ساجد علی اعوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کیس پر سماعت کی۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی، وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ ان کے پلیڈر انوار حسین پیش ہوئے۔ پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دو گواہان بیمار ہیں مہلت دی جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔ آشیانہ اقبال میں وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر نامزد ہیں۔ آشیانہ اقبال ریفرنس میں فواد حسن فواد کو بھی حاضری سے استثنی مل چکا ہے۔