واہ کینٹ: واپڈا کے سائیکلسٹ مبشر علی نے پشاور تا واہ کینٹ سائیکل ریس جیت لی۔واپڈا ہی کے زاہد گلفام نے دوسری جبکہ آرمی کے عمران اشرف نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ریس کے اختتام پر ٹور آف شارجہ کے لئے 10ممبران پر مشتمل ممکنہ ٹیم کا اعلان کردیا ۔قومی سطح کی ریس میں ملک بھر کی 10ٹیموں کے 60سائیکلسٹس نے شرکت کی ۔135کلومیٹر کا طویل مرحلہ صرف 35سوار مکمل کرسکے ۔مبشر علی نے یہ فاصلہ تین گھنٹے چھ منٹ اٹھارہ سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ۔