مسلسل ناقص کارکردگی پر ناصر جمشید کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

ابوظہبی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز ناصر جمشید کو جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ۔مسلسل ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ناصر جمشید کی جگہ مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کی ٹیم میں شمولیت متوقع ہے جبکہ محمد حفیظ احمدشہزاد کے ساتھ اوپننگ کریں گے ۔ ناصر جمشید جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں میں صرف ایک ہی رنز بناسکے ہیں ۔رواں سال کے آغاز میں بھارت کے خلاف تین جنوری کو 106رنز کی اننگ کے بعد وہ 20ایک روزہ میچوں میں صرف دو نصف سنچریاں سکور کرسکے ہیں ۔واضح رہے کہ 24سالہ ناصر جمشید نے رواں سال پاکستان کی جانب سے بطور اوپنر سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں ۔

Next Post

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کو کھیلا جائے گا

Sun Nov 3 , 2013
ابوظہبی: پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے بدھ کوابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔ قومی ٹیم میچ کی تیاری کیلئے شیخ زید اسٹیڈیم میںبھرپور پریکٹس میں مصروف ہے۔پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پروٹیز کوشکست دیکرپانچ میچوںکی سیریزایک ایک سے برابرکردی تھی۔ دونوں ٹیمیں اب چھ نومبر کو تیسرے ون ڈے میں ابوظہبی میں آمنے سامنے […]