لاہور (پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات میں محسن نقوی نے ورلڈکپ جیتنے کی صورت میں ہر کھلاڑی کو 1، 1 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔ امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے، کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں۔ بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔ جیت آپ کیلئے اور ہار میری ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میدان میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں، انشاللہ فتح قدم چومے گی۔ تمام کھلاڑی متحد اور اکھٹے ہیں، شاہین شاہ آفریدی میگا ایونٹ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 3000 رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی جبکہ نسیم شاہ کو ٹی20 میچوں میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ کا تحفہ پیش کیا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، کپتان بابراعظم سمیت اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود اور انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Latest from Blog
پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی
اسلام آباد(پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آٹھ روزہ دورے پرہفتہ کو
طورخم(پی پی آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی
(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے
اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی