گیمبیا(پی پی آئی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 15 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے تجارت، توانائی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرا نے سیاسی سطح پر روابط اور بات چیت کو فروغ دینے پر اتقاق رائے کیا، ملاقات کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے باکو کو COP29 کی میزبانی کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد دی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون اور تجربے کے تبادلے میں پاکستان کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے منصفانہ کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی تعریف کی۔
Latest from Blog
پشاور(پی پی آئی)ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئر پورٹ پر سعودی عرب سے آنے والی
اسلام آباد(پی پی آئی)دبئی لیکس کے معاملے پر نیب حرکت میں آ گیا ہے،متحدہ عرب امارات
اسلام آباد(پی پی آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آٹھ روزہ دورے پرہفتہ کو
طورخم(پی پی آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پیدل آمد و رفت کیلئے تین روز کے لئے بند
کراچی(پی پی آئی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل)نے ناشپا کنواں سے اضافی
(24 نیوز)نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے کیس میں متفرق درخواست پر سماعت، اٹارنی
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اسلام آباد(پی پی آئی)کرپشن میں ملوث سرکاری افسران کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔سرکاری دستاویز کے
اسلام آباد(پی پی آئی) گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی
لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی