اسلام آباد(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو لندن کا میئر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے، مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور لیبر امیدوار صادق خان نے تیسری بار میئر لندن منتخب ہو کر ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صادق خان نے 43 فیصد اور سوزن ہال نے 33 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔واضح رہے کہ صادق خان پہلی مرتبہ 2016 جبکہ دوسری بار 2021 میں میئر لندن منتخب ہوئے تھے، 2016 میں صادق خان نے کنزرویٹو امیدوار اور سابق پاکستانی وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کو شکست دی تھی۔
Latest from Blog
لاہور(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان
لندن(پی پی آئی) برطانیہ میں اگلے تعلیمی سال سے حصول تعلیم کے لیے جن غیر ملکی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں قومی
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان کے کیچ، تربت اضلاع میں ڈینگی کی وبا پھیلنے سے 14 افراد
راچی(پی پی آئی)خام غذائی اشیا کی برآمدات اپریل میں 23.19 فیصد بڑھ کر 57 کروڑ ڈالر
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل 28 مئی کے اجلاس میں نوازشریف کو
لاہور(پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابق صدر شہباز شریف کو قائم مقام صدر
کوئٹہ(پی پی آئی) کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید عبدالاحد نے بلوچستان
کوئٹہ (پی پی آئی)آل پاکستان مائنز اینڈ منرل ایسوسی ایشن (اے پی ایم ایم اے) کے