بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سر زمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔انگلش کرکٹ ٹیم تاریخی دورے پر بین اسٹوکس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا، مہمان کھلاڑیوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ سے سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی، انگلش کرکٹرزایک دن آ رام کے بعد آج پیر کے روز سے کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔پاکستانی سرزمین پر پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا۔انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے تھے۔