بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: شیخ رشید عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے،میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔سابق وزیر دا خلہ شیخ رشید نے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں پنجاب پولیس کو بے بس قرار دیتے ہو ئے کہا کہ پنجاب کی بے بس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی،وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کیلئے ریفرنڈم تھا۔ اعظم سواتی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہو ئے شیخ رشید نے کہا کہ اعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سے خوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77 وزراعوام میں نہیں جاسکتے گھروں میں قیدوبندہیں، تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سے نہیں۔