بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کرکے حکومت کی سب چالیں ناکام بنا دیں: فیاض الحسن

لاہور(پی پی آ ئی) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں بارے فیصلے نے بونے اور چور ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ گزشتہ رات راولپنڈی کے عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔