بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

کراچی(پی پی آ ئی)چین میں تیار کی گئی جدید بوگیوں کی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے چین سے نئی کوچز منگوا لی ہیں، پاکستان چین سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار ریلوے ٹرین کے لیے ٹیکنالوجی بھی برآمد کرے گا۔پاکستان ریلوے کی جدید سہولتوں سے آراستہ 46 بوگیاں ڈا این نامی بحری جہاز سے کراچی پورٹ پہنچ گئیں، ایم وی ڈا این نامی جہاز کراچی پورٹ کی برتھ نمبر 24 اور 25 پر لنگر انداز ہے۔چین مزید 184 بوگیوں کے پرزے اسمبلنگ کے لیے پاکستان کو فراہم کرے گا، چین سے 46 نئی جدید کوچز آنے سے ٹرین آپریشن مزید بہتر ہوگا، چین سے آنے والے کوچز میں اکنامی۔ پارلر کار اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہوں گی۔اکنامی اور اے سی اسٹینڈرڈ کوچز میں آرام دہ برتھیں، نائٹ لیمپس اور موبائل چارجر بھی لگائے گئے ہیں، پارلر کار کوچز میں بھی آرام دہ نشستیں، ایل ای ڈی، موبائل چارجر اور دیگر سہولتیں شامل ہیں۔محکمہ ریلوے نے نئی کوچز کی رنگوں کی اسکیم بھی تبدیل کر دی ہے، چین سے آنے والی نئی کوچز کا رنگ سبز اور پیلی لائن درمیان میں ہوگی۔