ویانا: فرانس کے جوولفریڈ سونگا اور ٹامی ہاس نے آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ویانا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔جس میں سونگا نے ٹائی بریک پر کامیابی حاصل کی۔ فرانسیسی کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار، تین چھ اور سات چھ رہا۔ ایک اور میچ میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کے ٹامی ہاس نے جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک کو اسٹریٹ سیٹس میں سات چھ اور چھ تین سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ادھر موسکو میں جاری کریملن کپ ٹینس میں اٹلی کی سویتلانا کزنتسووا اور آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔کزنتسووا نے روبرٹا ونسی اور اسٹوسر نے اینا ایوانووچ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔