ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ : پاکستانی محمد وسیم شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

الماتے: پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے پہلے ہی میچ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ قازقستان کے شہر الماتے میں جاری عالمی باکسنگ ایونٹ کے پہلے روز 52کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے محمد وسیم کا مقابلہ ترکمانستان کے زیریپ جمعایوف سے تھا ۔ جس میں اُنہیں سخت مقابلے کے 27کے مقابلے میں 30پوائنٹس سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔واضح رہے کہ محمد وسیم نے چیمپئن شپ سے قبل الماتے ہی میں 20روزہ کوچنگ پروگرام کے تحت عالمی باکسنگ کوچوں سے تربیت حاصل کری تھی ۔

Next Post

آسٹریا اوپن ٹینس :جوولفریڈ سونگا اور ٹامی ہاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Sat Oct 19 , 2013
ویانا: فرانس کے جوولفریڈ سونگا اور ٹامی ہاس نے آسٹریا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ویانا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں ٹاپ سیڈ فرانس کے جوولفریڈ سونگا نے آسٹریا کے ڈومینک تھیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنائی۔فیصلہ کن سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کا […]