شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فاروق عبداللہ سبکدوش ہونے پر آمادہ، عمر عبداللہ نئے صدرمتوقع جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدار تی الیکشن5 دسمبر 2022 کو ہوں گے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم دسمبر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جموں وکشمیر(پی پی آئی) جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منصب صدارت سے سبکدوش ہونے کی جوپیشکش کی تھی،اس کے بعد جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے پارٹی انتخابات کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پارٹی صدر کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم دسمبر مقرر کی گئی ہے اور انتخابات 5 دسمبر 2022 کو ہوں گے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی انتخابات مکمل ہونے تک پارٹی صدر کے عہدے پر برقرار رہنے پر اتفاق کیا۔ اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ پارٹی کا نیا صدر کسے منتخب کیا جائے گا لیکن ایسا لگتا ہے کہ فاروق عبداللہ کے بیٹے اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کا نیا صدر منتخب کیا جا سکتا ہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر کی تبدیلی یقینی طور پر نیشنل کانفرنس کے مستقبل کے منصوبوں کو بدل سکتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے برعکس عمر عبداللہ دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ افہام و تفہیم کے بغیر اکیلے آگے بڑھنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے۔ معروف سیاسی تجزیہ نگار پرکھشیت منہاس نے اس پیش رفت کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ”ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے عمر عبداللہ کی حکمت عملی میں بہت فرق ہے۔