شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سجادہ نشین بسی شریف سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محمود احمد خان کیلئے دعائے مغفرت

کراچی (پی پی آئی) بسی شریف کے سجادہ نشین اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محمود احمد خان آف بسی شریف کے انتقال پر احباب گوڑیانی نے افسوس کا اظہار کیا ہے ہوشیار پور بھارت میں بسی شریف کے میاں علی محمد خان کو گوڑیانی کے خواجہ وزیر محمد خان نے خلافت سے نوازا تھا، صاحبزادہ محمود احمد خان رشتے میں میاں علی محمد خان کے نواسے اور خانقاہ عالیہ بسی شریف کے موجودہ سجادہ نشیں تھے،صاحبزادہ محمود احمد خان کے صاحبزادے داؤد محمود خان کے مطابق ان کے والد چند روز سے علیل تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ درگاہ بابا فرید پاکپتن میں اداکی گئی، پی پی آئی کے مطابق مرحوم روحانی خاندان سے وابستگی اور وسیع پہچان رکھتے ہوئے ایک ایماندار دیانت دار سیاست دان کے طور پربھی پہچانے جاتے تھے، قومی اسمبلی کے کئی بار رکن رہے،مرحوم کی صاحبزادی عامرہ خان بھی ایم این ا ے رہی ہیں۔احباب گوڑیانی کے سرپرست سابق رکن قومی اسمبلی محمد عثمان خان نوری،الطاف احمد خان مجاہد، خالد حمید خان،حضور احمد خان(یو ایس اے)،خادم نبی خان، فیروز خان،ارشاد احمد خان،فرید احمد خان،محمد آصف خان،بلند اختر خان،حضور ستار خان، مہر الٰہی خان ایڈووکیٹ نے بسی شریف کے سجادہ نشین اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محمود احمد خان آف بسی شریف کے انتقال پر دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے