مقبوضہ کشمیرمیں ووٹرز فہرستوں پر نظر ثانی مکمل،حتمی فہرست جاری 7 لاکھ 72 ہزار نئے رائے دہندگان شامل،3 لاکھ58 ہزار 222 خارج مقبوضہ وادی میں رائے دہندگان کی کْل 83 لاکھ59 ہزار 771 تک پہنچ گئی

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیرمیں ووٹرز کی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام مکمل ہونیکے بعد حتمی فہرستیں جاری کی گئی ہیں جن میں سات لاکھ 72 ہزار نئے رائے دہندگان شامل کئے گئے ہیں اور اب اس طرح اب مقبوضہ جموں و کشمیر میں رائے دہندگان کی کْل تعداد 75 لاکھ 86 ہزار 899 سے بڑھ کر 83 لاکھ59 ہزار 771 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 42 لاکھ 91 ہزار 687 مرد اور40 لاکھ 67 ہزار 900 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق ووٹر فہرستوں کی نظر ثانی کے دوران گیارہ لاکھ چالیس ہزار سات سو اڑسٹھ درخواستیں اندراج کے لئے موصول ہوئیں جن میں سے گیارہ لاکھ اٹھائیس ہزارچھ سو بہتر درخواستیں منظور کی گئیں۔ ان میں تین لاکھ ایک ہزار نو سو اکسٹھ پہلی بار ووٹ کا حق پانے والوں کے تھے۔پی پی آئی کے مطابق چارلاکھ بارہ ہزار پانچ سو سترہ ووٹ فہرستوں سے نکالنے کی نشاندہی کی گئی جن میں سے تین لاکھ اٹھاون ہزار دو سو بائیس کو خارج کیا گیا۔

Next Post

مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے گلمرگ، ٹنگمرگ اور درنگ میں پانی جمنا شرو ع

Sat Nov 26 , 2022
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید سردی اور منفی درجہ حرارت کی وجہ سے مختلف مقامات پر پانی جمنا شرو ع ہو گیاہے۔ گلمرگ، ٹنگمرگ اور درنگ میں گزشتہ شب درجہ حرارت منفی صفرا عشاریہ چارریکارڑ کیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق ٹنگمرگ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار پہلے ہی پانی کا […]