پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جوناگڑھ کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے:معین خان نواب مہابت خانجی نے ویانا کنونشن کے تحت الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے بھارت نے معاہدے پر دستخط کے ایک ماہ بعدہی ریاست پر غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا جوناگڑھ ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا:مقبوضہ ریاست کے نائب دیوان کی گفتگو

کراچی(پی پی آئی) مقبوضہ ریاست جوناگڑھ کے نائب دیوان معین خان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست جوناگڑھ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے جو گزشتہ 75 برس سے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے،پی پی آئی کے مطابق جوناگڑھ کے نائب دیوان معین خان نے بتایا کہ نواب آف جوناگڑھ نواب مہابت خانجی اور قائداعظم محمد علی جناح نے ویانا کنونشن کے تحت ریاست کے پاکستان سے الحاق کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاہم بھارت نے معاہدے پر دستخط کے ایک ماہ بعد ریاست پر غیر قانونی قبضہ کر لیا جیسا کہ اس نے جموں و کشمیر پر کیا تھا۔ انھوں نے امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ جوناگڑھ ایک دن پاکستان کا حصہ بنے گا.