پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی تعداد میں 17 فیصد اضافہ

واشنگٹن (پی پی آئی)امریکا کی ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 22-2021 کے دوران امریکا میں پاکستانی طلبہ کی تعداد میں سالانہ 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی طلبہ کے لیے امریکا پہلی ترجیح رہا ہے جہاں بنگلہ دیش، نیپال، بھارت اور پاکستان سے آنے والے طلبہ کی تعدادبڑھی ہے۔ جنوبی ایشیا کی فہرست میں بنگلہ دیش سے آنے والے طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے جن کی تعداد میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ بھارت سے طلبہ کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے پاس دنیا میں سب سے بڑا امریکی معاونت والا فل برائٹ پروگرام بھی ہے جس کے تحت سالانہ 150 پاکستانی طلبہ امریکی جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ امریکا ہر سال 800 پاکستانی طلبہ کی ایکسچینج پروگرام میں مالی معاونت کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان دنیا میں امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والے ایکسچینج پروگراموں کے طلبہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک کا مرکز ہے