پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو ایشیائی انفراسٹرکچر بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض کی رقم موصول اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہو چکے ہیں:اسحاق ڈار

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر جاری کر دیئے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کو قرض کی مد میں 50 کروڑ ڈالر منتقل ہو چکے ہیں، رقم ایشین انفرا اسٹرکچرانو یسٹمنٹ بینک سے قرض کی مد میں ملی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر شرم الشیخ میں دستخط ہوئے تھے۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہوگئے ہیں جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔