پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عافیہ صدیقی رہائی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کادفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کااظہار

اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے حافظ یاسر عرفات اور وزارت خارجہ کے حکام عدالت میں پیش ہوئے، عدالتی حکم پر امریکہ کے ساتھ کی گئی خط و کتابت کا ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کیاگیا۔عدالت نے دفتر خارجہ کے حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے دوبارہ وہی پراسس شروع کر دیا جو پہلے کر چکے ہیں،درخواست گزار کے وکیل حافظ یاسر عرفات نے کہاکہ دفتر خارجہ نے جو رپورٹ جمع کرائی ہے اس کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ میں اس کو دیکھ لوں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ جو خط و کتابت ہوئی ہے وہ دکھائیں،جج ہائیکورٹ نے کہاکہ ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام خط و کتابت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کیس کی سماعت 7 دسمبر تک ملتوی کردی۔