اسلام آباد (پی پی آئی) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا)نے 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کا حکم دے دیاہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، لیکن نیپرا نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد 32 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کر دی، رپورٹ کے مطابق کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے صارفین پر 30کروڑ 36لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑا،جبکہ ایل این جی کی قلت سے 25کروڑ 98لاکھ روپے کا بوجھ پڑا۔
Next Post
عافیہ صدیقی رہائی کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کادفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کااظہار
Tue Nov 29 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں دفتر خارجہ کی پیش کردہ خط و کتابت پر عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، […]