پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات جلد متوقع ن لیگ اور پی پی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کی کوششیں تیز

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے ملاقات جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کے لئے کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ دو بڑوں کی ملاقات میں پنجاب کی سیاست زیر بحث آئے گی، دونوں رہنما عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کرینگے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب میں گورنر راج اور وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی گفتگو ہو گی۔