ارشد شریف کیس کی تحقیقات کا معاملہ، ایف آئی اے کا دبئی پولیس کو خط

دبئی/اسلام آباد (پی پی آئی) اینکر پرسن اور معروف صحافی ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے معاملے پر ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کی جانب سے دبئی پولیس کو خط لکھا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ارشد شریف کو جاری کئے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات سمیت دبئی میں رہائش کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں۔خط میں بتایا گیا ہے کہ رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج اور دبء میں رہائش پزیر ہو تے ہوئے ارشد شریف کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں۔پی پی آئی کے مطابق ایف آئی اے نے سوال اٹھایا کہ ارشد شریف کا ویزا کینسل کیا گیا؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا گیا، اس کی تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں اسکے علاوہ ان کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کی جائیں۔ایف آئی اے کی جانب سے ارشد شریف سے متعلق 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر سے دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا سمیت سلمان اقبال اور طارق وسیع کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ایف آئی اے نے سوال کیا ہے کہ بتایا جائے کہ یو اے ای حکومت کے کسی عہدے دار نے ارشد شریف کو ملک چھوڑنے کا کہا؟؟؟پی پی آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیم نے کینیا کا بھی دورہ کیا تھا اور بنیادی رپورٹ بھی وارت داخلہ کو پیش کی گئی تھی۔

Next Post

موبائل سم دوبارہ جاری نہ کرنے کے خلاف شہری کی درخواست مسترد

Tue Nov 29 , 2022
کراچی (پی پی آئی)موبائل سم دوبارہ جاری نہ کرنے کے خلاف شہری نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سم چوری ہوجانے کی صورت میں شہری کو دوبارہ سم فراہم نہیں کی جارہی تھی جس پر شہری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی پی […]