ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موبائل سم دوبارہ جاری نہ کرنے کے خلاف شہری کی درخواست مسترد

کراچی (پی پی آئی)موبائل سم دوبارہ جاری نہ کرنے کے خلاف شہری نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سم چوری ہوجانے کی صورت میں شہری کو دوبارہ سم فراہم نہیں کی جارہی تھی جس پر شہری نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی پی آئی کے مطابق شہری کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار برسوں سے موبی لنک نیٹ ورک استعمال کرتا رہا ہے جسے کمپنی کی جانب سے سم دی گئی تھی تاہم سم چوری ہوجانے کی صورت میں اب دوبارہ سم فراہم نہیں کی جاری ہے۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ بتائیں کے یہ درخواست کس طرح قابل سماعت ہے؟ یہ ادارہ وفاقی ہے نہ صوبائی لہٰذااہم کس قانون کے تحت ہدایت جاری کریں؟عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی دوکاندار آپ کو چینی نہیں دے گا تو آپ اس کے خلاف بھی ہائیکورٹ آجائیں گے، اس ابتدائی سماعت کے بعد عدالت کی جانب سے درخواست مسترد کردی گئی۔ واضح رہے کہ درخواست گزار امپورٹ ایکسپورٹ کمپنی میں کام کرتاہے۔