راولپنڈی (پی پی آئی) پاک فوج میں کمان کی تبدیلی کی تقریب کے دوران وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ پی پی آئی کے مطابق رانا ثناء اللہ نے پرویز الٰہی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری صاحب آپ کے ہاں رواداری ختم ہورہی ہے،جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ نہیں رانا صاحب،رواداری موجود ہے ختم نہیں ہورہی۔
رانا ثناء اللہ نے پھر سوال کیا کہ چوہدری صاحب اسمبلیوں کا کیا کر رہے ہیں؟ چوہدری پرویز الٰہی نے پنجابی میں ہنستے ہوئے برجستہ جواب دیا کہ ”اسمبلیاں ٹْٹن دا معاملہ اللہ تے سْٹ دیو“