اسلام آباد (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔احسن اقبال نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری یوتھ پاکستان میں اچھی زندگی اور نوکری کے لئے پریشان ہے۔ ایچ ای سی کی آسان ایکسس ہماری اولین ترجیح ہے۔ یوتھ ڈویلپمینٹ پروجیکٹ ہماری حکومت کا بڑا اقدام ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلباکو paid انٹرنشپ ملے گی جس میں 20 ہزار روپے ماہانہ دئے جائیں گے۔ اسی اسکیم کے تحت 5000 طلباکو اسکالر شپ بھی ملیں گی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن میں جامعات آتی ہیں جو نوجوانوں کا مستقبل بناتی ہیں۔ ریموٹ علاقوں میں جامعات بنانا آسان نہیں۔ ہم صرف جامعات نہیں بنانا چاہتے مگر معیاری تعلیم چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا ویڑن ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کو بہترین زندگی ملے۔ ہم چاہتے ہیں پاکستانی جامعات کا بھی دنیا میں نام ہو۔ انہوں نے کہا جب بھی بہترین جامعات کا نام لیا جائے پہلے دوسرے نمبر پر ہماری ہی جامعات ہوں۔ ہارورڈ،آکسفورڈ یونیورسٹیز کا نام ہر جگہ لیا جاتا ہے۔ پوری دنیا انکو جانتی ہیں۔ ویڑن کا حصہ ہے ایسے ہی پاکستانی جامعات کی پہچان بنے۔ ایچ ای سی کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ امریکہ کے ساتھ پاکستانی طلباکو اسکارل شپ دے رے رہا ہے۔ پاکستان کے ایک ہزار طلباامریکہ میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔ چاہتے ہیں دیگر ممالک بھی پاکستانی طلبا کو مواقع دیں۔
Next Post
لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ، وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی
Wed Nov 30 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی اصولی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے لاہور فیڈرروٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی […]
