Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_content_type_sniffer_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1343

Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_file_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1167

Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_parser_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1151

Deprecated: "SimplePie\SimplePie::set_item_class()" is deprecated since SimplePie 1.3, please use "SimplePie\SimplePie::get_registry()" instead. in /home/bentrib/public_html/ppinewsagency.com/urdu/wp-includes/SimplePie/src/SimplePie.php on line 1199
کراچی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ، شہری پریشان – پاکستان پریس انٹرنیشنل- اردو سروس

جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی کی فضا خطرناک حد تک آلودہ، شہری پریشان

کرا چی(پی پی آ ئی) شہر قائد میں فضائی آلودگی کا معیار انتہائی مضر صحت ہو جانے سے شہر میں بخار،نزلہ، کھانسی اور نمونیہ سمیت دمہ اور سانس کے امراض میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں موسمیاتی بیماریوں نے جنم لے لیا ہے شہر میں بخار،نزلہ کھانسی سمیت دمہ و سانس کے امراض میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ نمونیہ کے بھی یومیہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ہیں اور اسپتالوں کی ایمرجنسی مریضوں سے بھر گئی ہے۔ تاہم قومی ادارہ برائے اطفال میں یومیہ آنے والوں بچوں کی تعداد بھی دگنی ہوگئی ہے۔ماہر صحت ڈاکٹر عمر سلطان نے بتایا کہ فضائی آلودگی شہریوں کی صحت کو بری طرح متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے بچوں میں نمونیہ، بخار، نزلہ اور کھانسی عام ہوگیا جبکہ بڑوں میں بخار اور نزلہ سمیت دمہ و سانس کے امراض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ماہر صحت نے ہدایت کی کہ شہری اس موسم میں گھروں سے باہر ماسک لگا کر نکلیں اور گرم پانی کا استعمال کریں تاکہ گلہ کی خرابی سے بچا جا سکے۔