جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر،بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے بیگناہ کشمیر ی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کے خلاف سرینگر کے پریس انکلیو میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔کشمیر میڈیاکے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت نے پیر کے روز پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع کے رہائشی نوجوانوں سجاد احمد خان، بلال احمد میر، مظفر احمدبٹ، اشفاق احمد بٹ، معراج الدین چوہان کو عمر قید جبکہ تنویر احمد کو پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے رہائشی نوجوان معراج الدین چوپان کے اہلخانہ نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انکا بیٹا بے قصور ہے لہذا وہ اسکی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معراج الدین گزشتہ چار برس سے تہاڑ جیل میں بند ہے، وہ محنت مشقت کر کے اپنی چھ بہنوں اور معمر والدہ کی دیکھ بال کر رہا تھا اور این آئی اے نے اسے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معراج الدین اور دیگر گرفتار بیگناہ نوجوانوں کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔