کراچی(پی پی آئی) کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے عبدالعلیم خان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں کراچی سمیت سندھ سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی شہ رگ کراچی کی ترقی کے لئے سب ایک پیج پر ہیں۔ بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔اس موقع پر عبدالعلیم خان نے گورنر سندھ کے کرادر کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لئے گورنر سندھ کا وڑن قابل ستائش ہے۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر،بیگناہ کشمیری نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Wed Nov 30 , 2022
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) کی خصوصی عدالت کی طرف سے بیگناہ کشمیر ی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا کے خلاف سرینگر کے پریس انکلیو میں احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔کشمیر میڈیاکے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت نے پیر کے روز […]