جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے:مولانا عبدالخبیر آزاد سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاک سعودی دوستی کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے اور سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے،سعودی عرب نے پاکستان کے ہر مشکل گھڑی میں دل کھول کر ساتھ دیاہے، سعودی حکومت کی طرف سے حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد قابل تحسین ہے،سعودیہ پاکستان عالم اسلام میں وحدت کے حوالے سے عظیم کردار ادا کر رہا ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے،سعودی عرب کا استحکام اور سلامتی پاکستان کا استحکام اور سلامتی ہے،آج ہم سب کو چاہیے کہ ہم اپنے درمیان وحدت اور اتحادکو پیدا کریں اور ایک اْمہ بن کر دنیا کے سامنے آئیں، فیفا ورلڈ کپ جو قطر میں کھیلا جارہا ہے اس میں ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر قرآن کریم کی تلاوت کا ہونا پوری دنیا کے لیے ایک اچھا پیغام ہے۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے قطر میں ارجنٹیناسے سعودی عرب کے میچ میں کامیابی پر مبارکباد بھی دی،نواف بن سعیدالمالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک جسم کی مانند ہیں اور ہم پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اور جن چیلنجز کا سامنا ہے اس مشکل کی گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہے۔