55 سالوں پر محیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے: بلاول

کرا چی(پی پی آ ئی)پیپلز پا رٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 55 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ55 سالوں پر محیط پیپلز پارٹی کی جدوجہد بارآور ہونے کے قریب ہے، اب ملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔پی پی نے آزمائش و کٹھن حالات کے دوران ملک و قوم کو قیادت فراہم کی ہے جو کہ جمہوریت، انسانی حقوق اور مساوات کی علمبردار ہے۔ آئین و پارلیمان کی بالادستی کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں پیپلزپارٹی کا اہم کردار ہے جبکہ معاشرے میں مساوات اور عوام کی خوشحالی ہمارا مشن ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد وفاق سمیت چاروں صوبوں میں عوامی راج ہوگا اور پیپلز پارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں موجود ہیں۔ زندہ قومیں اپنے ماضی اور حال کا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں اور ہمیں بھی بطور جماعت، ریاست اور قوم اپنی اپنی سطح پر اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا کیونکہ اس وقت ملک کو آئندہ سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ حکومتوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے یومِ تاسیس کا دن ہر جیالوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، جیالے عہد کریں، فکرِ بھٹو کی روشنی میں عوام کے حقِ حاکمیت اور خواتین کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، اقلیتوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے، جمہوری اداروں کو بااختیار و طاقتور بنانے کے لیے جدوجہد کریں گے اور ملک کو فلاحی اور مضبوط جمہوری ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قائدِ عوام کے دیئے ہوئے 1973ع کے آئین پر ہونے والے ہر حملے کو ناکام بناتی رہی گی۔

Next Post

ملک میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار

Wed Nov 30 , 2022
کراچی(پی پی آ ئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خلاف اپیلیں واپس لینا میری ترجیحات میں شامل تھیں […]