جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں: اسحاق ڈار

کراچی(پی پی آ ئی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سود کے خلاف اپیلیں واپس لینا میری ترجیحات میں شامل تھیں اور شرعی عدالت کے سود کے خاتمے سے متعلق فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سے سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بینکنگ نظام کے ذریعے دہشتگروں کی معاونت روکی جاسکتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا بھر میں کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ہر فرد کو بینکاری نظام سے منسلک کیا جائے کیونکہ بینکاری کا نظام زندگی کی ضرورت بن چکا ہے۔ اس وقت اسلامی بینک کے پاس 5 ہزار ارب کے ڈیپازٹ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکاری نظام میں چند سال میں 10 گنا سے بھی زیادہ وسعت آئی ہے اور اسلامک بینکاری کو ایک کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے۔