سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کی ملاقاتیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاک فوج کے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی ہیں۔ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔علاوہ ازیں ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکڑ عارف علوی سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ملاقات میں ملکی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی۔